اب تک پاکستان تازہ ترین نیوز ٹکر پاکستان

اسلام آباد اور جنوبی پنجاب میں بارشوں کا امکان

اسلام آباد: (20 دسمبر 2017) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ اسلام آؓباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقہ جات اورشمالی بلوچستان کے علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث آج مالاکنڈ،ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، جبکہ گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپورڈویژن میں ہلکی بارش متوقع ہے۔گزشتہ روزمکران، قلات، سکھر، لاڑکانہ، بینظیرآباد اور حیدر آباد ڈویژن میں بارش ہوئی، خضدار میں اکیس، اورماڑہ اٹھارہ، لسبیلا سترہ، لاڑکانہ سولہ، سکھر چودہ اورموہن جوداڑو میں بارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی کالام میں ریکارڈ کی گئی جہاں پارہ منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا، سکردو منفی چار، پارہ چنار، کالام، قلات اور چترال میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان

Related posts

بھارت: والدین کو ایمبولینس سے اتار دیا گیا، بچی کی لاش گود میں لیکر5کلومیٹر پیدل گھر گئے

nehal qavi

قانون کے مطابق اتھارٹی مشروط آرڈر جاری کرسکتی ہے، بابر اعوان

nehal qavi

نیوزی لینڈ میں شہید اریب کی نماز جنازہ ادا

shakir shaikh

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More