ادکارہ میشاء شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی مقامی عدالت نے سائبر کرائم مقدمہ میں پیش نہ ہونے پر میشاء شفیع کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالتی تحریری حکم میں لکھا گیا کہ میشاء شفیع سمیت پانچ ملزموں کی حاضری معافی کی درخواست ناقابل وضاحت ہیں۔ ملزمان پچاس، پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروا کر پیش ہوں۔

گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراساں کرنے کی مہم چلانے پر میشاء شفیع و دیگر کے خلاف سائبر کرائم مقدمے کا عبوری تحریری حکم جاری کردیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی وِرک نے گلوکارہ میشا شفیع کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میشاء شفیع،ماہم جاوید،علی گُل پیر،فیضان رضا اور حسیم الزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

تحریری حکم میں میشاء شفیع سمیت پانچ ملزمون کو آئندہ سماعت پر پچاس، پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروا کر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ عدالت نے شریک ملزم علی گُل پیر کی درخواست بریت پر وکلا کو آٹھ فروری کو طلب کرلیا۔ ایف آئی اے نے علی ظفر کی مدعیت میں میشا شفیع اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرکے سائبر کرائم مقدمہ کا چالان جمع کروا رکھا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More