محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا

کراچی: شہر قائد کیلئے وفاقی حکومت کا ایک اور بڑا منصوبہ مکمل ہوگیا۔ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت 4 کلومیٹر طویل محمود آباد نالے کو اصل شکل میں بحال کرنے کا کام مکمل ہوگیا۔

نالے کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب وفاقی وزیرعلی زیدی، اسد عمر اور وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ ہمارے پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی اختلافات تھے اور رہیں گے ، سندھ حکومت نے تجاوزات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا کے سی آرکا منصوبہ بھی اگلے سال مکمل ہوجائے گا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ سعید غنی اور ہم سب میں اتفاق ہوا تھا کہ اداروں کو شہری سطح پر لائیں گے، لوکل باڈیز بل ہم سے ہمارے اختیار لے رہا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ خوشی ہورہی ہے، یہ میرا حلقہ ہے، کراچی میں جب بھی زیادہ بارش ہوئی اس نالے کے اطراف کے علاقےڈوب جاتےتھے، اس پراجیکٹ پر تجاوزات ہٹانا مشکل کام تھا لیکن پر امن طریقے سے ہٹائیں۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت آبی ریلوں کی نکاسی سمیت دیگر منصوبے ویسٹ مینجمنٹ، سٹی ٹرانسپورٹ پلان، گرین لائن، اورنج لائن، ائیر لائن اور ییلو لائن شامل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More