کراچی:محمود آباد کے نالہ میں دھماکہ،تین افراد زخمی

کراچی کے علاقے محمود آباد کے نالے میں گیس بھرنے کے سبب دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا کے مطابق نالے میں دھماکے سے قریبی سڑک کی دوسری جانب دکان موجود تھی جو متاثر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا معمولی نوعیت کا ہے، دھماکے کی زد میں آنے والے تینوں افراد بھی معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی بھی واقعے کی جگہ پہنچ گئے ہیں۔ مظہر مشوانی کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل کو طلب کیا ہے، بی ڈی ایس آکر جگہ کو کلیئر کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More