شفافیت ہمارے لیڈر اور پارٹی کا منشور ہے ، محمود خان

صوابی: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ شفافیت ہمارے لیڈر اور پارٹی کا منشور ہے ۔سابقہ ادوار میں کسی بھی شعبے میں منصوبہ بندی نہ کرنے کی وجہ سے ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ محمود خان نے صوابی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صوابی کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،تمام پسماندہ اضلاع کی یکساں بنیادوں پر ترقی میری حکومت کی اولین ترجیح ہےوعدہ کرتا ہوں عوام کی ایک ایک پائی عوام پر خرچ ہوگی، میں نہ خود کمیشن لیتا ہوں نہ کسی اور کو لینے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ عمران خان ملک کو اس مشکل صورتحال سے نکالنے کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں،موجودہ صورتحال میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے احساس پروگرام، فوڈ کارڈ اور کسان کارڈ سمیت متعدد اقدامات اٹھا رہے ہیں، اگر ہمیں آئیندہ انتخابات کی فکر ہوتی تو ہم بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح قرضے لیکر وقتی طور پر لوگوں کو ریلیف دے دیتے، ہم اپنی نسلوں کے مستقبل کا سوچ رہے ہیں اس لئے جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہے ہیں۔

محمود خان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکمرانوں نے قوم کو بیرونی قرضوں کے دلدل میں پھنسا دیا،معلوم نہیں انہوں نے بیرونی قرضے کہاں پر خرچ کئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More