عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں، محمود خان

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں۔

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے عوامی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان نے بہترین حکمت عملی سے حالات کا مقابلہ کیا،عمران خان کے ویژن کو سلام پیش کرتے ہیں ، جس نے دوست ممالک کے تعاون سے معیشت کو سنبھالا ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور کھڑے رہینگے،ہم عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑنگے۔

وزیر اعلی ٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ خوراک کے تحفظ اور عوام کو سبسڈی دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔ یک ہزار میٹرک ٹن چینی درآمد کی گئی ہے جس سے چینی کی قیمت کم ہو کر 90 روپے ہوگی،خوراک میں خود کفالت کے لئے زرعی انقلاب لا رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More