دو جماعتوں نے ملک کے ساتھ وہ کچھ کیا جو کوئی اپنے دشمن کے ساتھ بھی نہیں کرتا، محمود خان

مانسہرہ: وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک روزہ دورے کے دوران مانسہرہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں کا اعلان کر دیا ۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ستر سالوں میں دو جماعتوں نے ملک کے ساتھ وہ کچھ کیا جو کوئی اپنے دشمن کے ساتھ بھی نہیں کرتا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے مانسہرہ کے ایک روزہ دوے کے دوران بفہ میں جلسہ عام سے خطاب۔ کرتے ہوئے واضع کر دیا کہ مہنگائی بھی ختم ہوگی اور لوگوں سے کئے گئے تمام وعدے بھی پورے کئے جائیں گے۔ اگلے بجٹ میں عوام کو بھر پور ریلیف دیا جائے گا ۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا رونا رونے والوں نے ملک کو قرضوں میں ڈبودیا ۔مستقبل کی منصوبہ بندی کرنے کے بجائے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ۔

وزیر اعلی نے مانسہرہ کے لئے میڈیکل کالج کے قیام اور اسپورٹس اسٹیڈیم کی تعمیر کے علاوہ ضلع مانسہرہ میں 42 ارب روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More