حکمران اتحاد ہماری اکثریت تسلیم نہیں کر رہا، شاہ محمود قریشی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ رانا ثناء۔ اللّٰہ کا بیان بہت افسوسناک ہے ہمارے کیوں غائب ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا، ہمیں 188 ارکان کی حمایت حاصل ہے حکمران اتحاد ہماری اکثریت تسلیم نہیں کر رہا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی ہمارے امیدوار ہیں انشاء اللّٰہ کامیاب ہوں گے، ہمیں افسوس ہے کہ انتظامیہ نے 25 مئی کو افسوسناک رویہ اپنایا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ انتظامیہ اب وہ رویہ نہیں اپنائے گی، امید ہے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا مرحلہ آئینی طریقے سے حل ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مریم بی بی نے کھلے دل سے شکست تسلیم کرنے کا بیان دیا، اگر کھلے دل سے شکست تسلیم کی گئی ہے تو پھر یہ ہتھکنڈے کیوں استعمال کیے جارہے ہیں، سندھ کی گورننس کا موازنہ کیا جائے تو پنجاب کی ہماری کارکردگی بہتر نظر آئے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More