اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی نے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔
وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی شوکت بھٹی، فیض اللہ کموکہ، صوبیہ کمال خان، نوشین حامد نے ملاقات کی۔ ملیکہ بخاری، رخسانہ نوید، تاشفین صفدر، عظمہ ریاض اور منورہ بی بی بلوچ نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی
ارکان پارلیمان نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے پر مبارکباد دی۔ ارکان قومی اسمبلی کا وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔