آرمی چیف سے ترکمانستان کے نائب وزیرخارجہ اور کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقاتیں

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ اور کینیڈین ہائی کمشنر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں خطے میں روابط کے مختلف منصوبوں بالخصوص ٹاپی پر بھی بات چیت کی گئی ۔ ترکمانستان کے نائب وزیر خارجہ نے افغان صورتحال، علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر نے بھی ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کینیڈین ہائی کمشنر کے درمیان ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More