وزیر داخلہ شیخ رشید سے ازبک سفیر اوے بک عثمانو کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ازبکستان کے سفیر اوےبک عثمانو کی ملاقات ہوئی ہے۔پاکستان ازبکستان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ازبکستان کے سفیر اوےبک عثمانو نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستان ازبکستان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ ازبکستان کے صدر کے اگلے ماہ دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات تاریخی ہیں۔ ازبک صدر کے دورہ پاکستان میں دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت آئیگی۔ پاکستان اورازبکستان کے درمیان سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ازبک سفیر کا کہنا تھا کہ ازبک صدر پاکستان دورے کے لئے بہت پرامید ہیں۔ازبک صدر کے دورے سے پاکستان ازبکستان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More