آرمی چیف سے ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی ، باہمی دلچسپی اورپیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی جس میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کوبڑھانےپرخصوصی گفتگو کی گئی ۔ترک جنرل نے مسلح افواج کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔عالمی توجہ سےافغانستان میں کسی انسانی بحران سے بچا جا سکتاہے ۔ ترک ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More