وزیراعظم اور ابو ظہبی کے ولی عہد کی ملاقات کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ دونوں ممالک نے تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کی ملاقات کےمشترکہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری، معاشی ترقی، توانائی، انفرا

اسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں شراکت داریاں تشکیل دینے اور تعاون تیز کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی مفاد کے تمام امور اور اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت کثیرالقومی فورمز پر اشتراک عمل سے مؤقف اختیار کرنے کے لیے مستقل رابطہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More