وزیراعظم سے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی ۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں سی پیک منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے نو منتخب وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل فراہم کرےگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More