اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب، سولہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔اجلاس میں سولہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا ۔فاطمہ فرٹیلائزر کے لیے متعین گیس ریٹ ،پمز اسپتال کے لیے ضروری آلات کی خریداری کے لیے فنڈز اور افغان عوام کے لیے 500 ملین کی ضروری ادویات کی فراہمی کی منظوری متوقع ہے ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سمبڑیال کھاریاں موٹروے کے منصوبے پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ این ایچ اے کے 2022 کے لیے بزنس پلان کی منظوری بھی متوقع ہے ۔ وزارت انرجی کی مالی سال کے لیے ضمنی گرانٹ کی سمری پیش ہوگی۔وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرز کی مرمت کے لیے ضمنی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More