حنا ربانی کھر سے پولینڈ اور سویڈن کے سفراء کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکیج پسارسکی اور سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن نے ملاقات کی ہے ۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر اورپولینڈ کے سفیر میکیج پسارسکی اور سویڈن کے سفیر ہنرک پرسن کے درمیان ملاقات میں یوکرین کیلئے بین الاقوامی ڈونرز کانفرنس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

حنا ربانی کھر نے کہاکہ پاکستان تمام شورش زدہ علاقوں میں شہریوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہم نے گزشتہ ماہ ہنگامی طور پر امدادی سامان کے دو طیارے روانہ کیے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More