آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق یورپی یونین کی سفیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، باہمی دلچسپی اور علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یورپی یونین کی سفیر نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور علاقائی استحکام کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان سے ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More