آرمی چیف سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پاکستان میں رومانیہ کے سفیرنے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی تازہ صورتحال اوررومانیہ کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی ۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والی ملاقات کے دوران رومانیہ کے سیفر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتاہے۔ہم مشترکہ مفاد کی بنیاد پر باہمی کثیرجہتی تعلقات کے فروغ کیلئے آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کااعادہ کیاگیا ۔ اس موقع پر رومانیہ کے سفیر نے علاقائی سلامتی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تمام سطح پر سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کیلئے کرداراداکرنے کاعزم کا اظہار کیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More