شہباز شریف اور امیر مقام کی ملاقات، خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات پر گفتگو

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

لیگی صدر شہباز شریف اور انجینئر امیر مقام کے درمیان ملاقات میں خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پر گفتگو ہوئی۔شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کے لئے بہترین حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت کی ۔ شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کے ووٹ بینک میں اضافے اور پارٹی کو بہترین انداز میں چلانے پرشاباش بھی دی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More