سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی نیول چیف سے ملاقات

اسلام آباد: سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی ۔

ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اور سعودی سفیر کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق ملاقات میں خطےکی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر سعودی سفیر نے خطےمیں امن واستحکام میں پاکستان بحریہ کےکردارکی تعریف کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More