چیئرمین نیب کی زیرصدارت پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویژن کا اجلاس

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت پراسیکیوشن ڈویژن اورآپریشن ڈویژن کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس ہوا ۔

قومی احتساب بیورو کاپراسیکیوشن ڈویژن اورآپریشن ڈویژن کی کارکردگی کے جائزہ سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کی ۔اس موقع پر قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب پہلی بار ان افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا ہے جن کو ماضی میں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو نے کہا کہ نیب کی بھرپور پیروی کے باعث 2017سے2021کے دوران احتساب عدالتوں نے 1405ملزمان کو سزا سنائی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More