وزیر اعظم اور مشیرِ تجارت کی ملاقات، دبئی ایکسپوپر بریفنگ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور خواجہ جلال الدین رومی نے ملاقات کی ہے۔وزیرِ اعظم کو دبئی ایکسپو 2020 کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

وزیرِاعظم عمران خان سے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور خواجہ جلال الدین رومی کی ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم کو دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔

وزیرِاعظم کو نئی ٹیکسٹائل پالیسی پر پیش رفت اور اس کے جلد نفاذ کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ملاقات میں بلوچستان میں آرگینک کپاس کی موجودہ استعداد کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلیےاقدامات کررہی ہے۔سرمایہ کار حکومتی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More