بلاول بھٹو زرداری سے پیپلز پارٹی پنجاب کے عہدیداروں کی ملاقات

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ این اے 133کے ضمنی الیکشن میں شاندارکارکردگی پرکارکن تعریف کےمستحق ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اور لاہور کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ این اے 133کے ضمنی الیکشن میں شاندارکارکردگی پرکارکن تعریف کےمستحق ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں شاندارکارکردگی دکھانےوالوں سے ملوں گا۔ پیپلزپارٹی کوپنجاب میں وارڈ کی سطح پرمنظم کریں گے۔ مہنگائی مکاؤمارچ کوخود مانیٹر کروں گا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ہرمقابلے میں انشااللہ جیت کیلیےاتریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More