وزیراعلیٰ پنجاب سے پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی کی ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی رئیس نبیل احمد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی سکیموں پر پیشرفت اور حلقے کے مسائل کے حل پر گفتگو کی گئی۔رئیس نبیل احمد نے بہاولپور ڈویژن کے لئے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کےاجراء پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار سےاظہار تشکر کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پیپلز پارٹی کےرکن پنجاب اسمبلی رئیس نبیل احمد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن حساس معاملات پر بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی ۔ نازک حالات میں اپوزیشن کےانداز سیاست پرصدافسوس ہے۔اپوزیشن نے اپنی مردہ سیاست کو زندہ کرنے کی مذموم کوشش کی۔

عثمان بزدار نے کہاکہ منتخب نمائندوں کےحلقوں کےمسائل انکی مشاورت سےحل کر رہے ہیں۔ہر ضلع کاعلیحدہ ترقیاتی پیکیج ترتیب دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More