اپوزیشن رہنماؤں کی بیٹھک، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ۔اپوزیشن رہنماؤں کے مابین تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچیں جہاں انہوں نے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سعد رفیق، خواجہ آصف ودیگر سے ملاقات کی ۔

صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان اور رخسانہ بنگش موجود تھیں۔اپوزیشن رہنماوں کے مابین تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More