وزیراعلیٰ پنجاب سے نائیجیرین ہائی کمشنر ابیوئے محمد بیلوکی ملاقات

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نائیجیرین ہائی کمشنر ابیوئے محمد بیلو نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور نائیجیریا کے ہائی کمشنر ابیوئے محمد بیلو کے درمیان ہونے والی ملاقاتمیں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، ٹیکسٹائل، کھیلوں کے سامان اور فارماسوٹیکل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں طے پایا کہ دونوں ملکوں کے تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا اور باہمی تجارت کا حجم بڑھنے سے دونو ں ملکوں کے سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More