وفاقی وزیر داخلہ سے نئے مشیر داخلہ و احتساب مصدق عباسی کی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے نئے مشیر داخلہ و احتساب مصدق عباسی نے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمدسے مصدق عباسی نے وزارت داخلہ اور احتساب کے حوالے سے رہنمائی حاصل کی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید سے نئے مشیراحتساب و داخلہ مصدق عباسی نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات شیخ رشید احمد نےاحتساب کے عمل کو تیز کرنے اور کیسز کومنطقی انجام تک پہنچانے پر زور دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مشیر احتساب کو عدالتوں سے زیرسماعت مقدمات کو جلد نمٹانے کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عدالتوں سے کرپشن کے ملزمان کو سزا دلوانے کے لئے خصوصی وکلاء کا پینل تشکیل دیاجائے اور پراسیکیوشن کے عمل میں خامیوں کو دور کیا جائے۔ بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے اور احتساب کا عمل تیز کیا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مشیر احتساب کو ہدایت کی کہ ملک کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔احتساب بلا امتیاز کیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More