وزیرِاعظم سے خسرو بختیار کی ملاقات، کھاد کی پیداوار پر بریفنگ

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان سے وفاقی وزیرِ برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے ملاقات کی جس میں ملک میں کھاد کی پیداوار کی استعداد پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

وزیرِاعظم عمران خان کو وفاقی وزیرِ برائے صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار نے وزارت کے بڑے پیمانے کی صنعت اور برآمدی صنعت کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی ۔

وزیرِ اعظم کو جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور کسانوں کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More