وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے قازق سفیر کی ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری سے قازقستان کے سفیرنے وفد کے ہمراہ وزارت مذہبی امور میں ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، مذہبی ،ثقافتی و تجارتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

قازقستان کے سفیر وفد کے ہمراہ وزارت مذہبی امور آئے جہاں انہوں نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور سید انوار الحسن بخاری اور جوائٹگ سیکرٹری مذہبی ہم آہنگی ارشد فرید خان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا کہ وزیر اعظم کی خواہش پر قازقستان کیلئے عنقریب براہ راست پروازیں شروع ہو رہی ہیں ۔ہمارے بیشتر مذہبی مشاہیر وسطی ایشیاء سے آئے تھے۔ثمر قند، بخارہ، خوارزم، ماورائے نہر کے علاقے علم و ہنر کا مرکز رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More