لاہور: پنجاب میں نئے سیٹ اپ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر ہے ۔ چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت حکومت اور اتحادیوں کی اہم بیٹھک ہوئی ۔
پنجاب میں نئے سیٹ اپ کیلئےحکومت اوراتحادیوں کی اہم بیٹھک ہوئی ۔ حکومتی اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ منتخب کرانے کیلئے تمام آپشنز پر غور کیا گیا۔ ناراض اراکین کو منانے اور وزیراعظم عمران کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
پرویز الٰہی کی زیر صدارت حکومتی اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی شریک ہوئے ۔ حکومت اوراتحادیوں کا ملکرعمران خان کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ۔