مولانا فضل الرحمان سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد: امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ہے ۔

حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد دی ۔ فیڈریشن کے عہدیداروں نے مولانا فضل الرحمان کو بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کیا۔

وفد سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تاجر پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔موجودہ نا اہل حکمرانوں کی پالیسیوں سے بزنس کمیونٹی پریشان ہے۔پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے تاجروں کے مسائل کو اجاگر کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More