وفاقی اسمبلی کا اجلاس کل طلب، تین رکنی ایجنڈا جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ جس کا 3 رکنی ایجنڈا بھی جاری کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ کابینہ اجلاس میں سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ پی ٹی آئی لانگ مارچ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر بھی کابینہ اراکین اپنی رائے دیں گے ۔ کابینہ ڈویژن نے 3 رکنی ایجنڈا بھی جاری کر دیا۔

ایجنڈے کے مطابق نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس کے ممبر اسلام آباد کی تعیناتی کی جائے گی۔ ریلوے قوانین ترمیمی آرڈیننس 2022 کی منظوری دی جائے گی۔ جبکہ 28 مئی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم دورہ ترکی کے حوالے سے بھی کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیں گے ۔ وزیراعظم کابینہ اجلاس کے بعد دورہ ترکی کیلیے روانہ ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More