شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا ۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔داسو ہائیڈرو منصوبے پر ہلاک ہونے والے چینی شہریوں کی فیملیز کیلئے معاوضے کا اعلان متوقع ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نئی مردم و گھر شماری کیلئے 5 ارب روپے کی گرانٹ ، ایف بی آر کیلئے 4 ارب روپے کے فنڈز اور ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 6 کروڑ روپے کی منظوری متوقع ہے ۔

ای سی سی کامیاب پاکستان پروگرام میں پیش رفت کا جائزہ لے گی۔ربی سیزن کیلئے یوریا کی ضروریات اور تمباکو کی کم از کم قیمت کا تعین ہوگا۔افغانستان سے چلغوزے کی درآمد پر 45 فیصد ڈیوٹی ختم کرنے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More