ایئر چیف مارشل سے ایرانی فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات

اسلام آباد : پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حامد واحدی نے ملاقات کی۔

ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈئیر جنرل حامد واحدی نے سربراہ پاکستان فضائیہ سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو نے دونوں برادر ممالک کی فضائی افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین دیرینہ مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی رشتہ استوار ہے ۔

بریگیڈئیر جنرل حامد واحدی کاکہنا تھا کہ پیشہ ورانہ مہارت ، ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی طرف گامزن پاک فضائیہ قابل تعریف ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More