وزیر خارجہ سے چینی ہم منصب اور اسٹیٹ قونصلر کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چین کے اسٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی وفد کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سےملاقات کی جس میں دوطرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ پہلی مرتبہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ یہ چین پاکستان دوستی کےلیےانتہائی اہم دن ہے۔دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے چین کےدورے کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ ملا۔بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن و سلامتی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More