وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب، یاسمین راشد اور محمود الرشید کی ملاقات

لاہور: وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد اور وزیربلدیات پنجاب محمود الرشید نے ملاقات کی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران پنجاب بھر میں نئے اسپتالوں کی تعمیر سے متعلق امور پر پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈاکٹر یاسمین راشدنےوزیر اعظم کو پنجاب میں نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کی پزیرائی پر بھی پریفنگ دی۔

وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیربلدیات پنجاب محمود الرشید سے ملاقات میں صوبے میں آئندہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمت عملی اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم کی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More