چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ایرانی چیف آف جنرل ا سٹاف کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع، سلامتی سمیت دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران جوائنٹ ا سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا اور ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع، سلامتی سمیت دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں انسداد دہشتگردی، افغانستان سمیت تازہ ترین علاقائی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔ دونوں ممالک کے مابین فوجی روابط، تعلقات میں وسعت کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More