اسلام آباد :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ لاجز پہنچیں جہاں ان سے بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین نے ملاقات کی ۔ملاقات میں نوابزادہ خالد احمد خان مگسی ، میر احسان اللہ ریکی ، سردار اسرار ترین ، زبیدہ جلال ، روبینہ عرفان شریک ہوئیں۔
چیئرمین پی پی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔