وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ثاقب نثار کی آڈیو لیک پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا جبکہ ملک میں مہنگائی کی روک تھام کے اقدامات اور آئی ایم ایف پیکج سے متعلق بھی بریفنگ بھی دی گئی ۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزراء اور پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے ای وی ایم سے متعلق ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ انتخابات ہر صورت ای وی ایم پر ہی کروائے جائیں گے۔ پارٹی رہنما ای وی ایم پر لوگوں کے تحفظات کو دور کریں اور ووٹر لسٹوں پر کام کر یں ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سابق چیف جسٹس کی مبینہ آڈیولیک کا بھی تذکرہ ہوا جس پر وزیراعظم عمران خان آپ صرف نون لیگ کی تاریخ کو یاد رکھیں۔ یہ وہی ہیں جنہوں نے جسٹس قیوم سے مرضی کے فیصلے کروائے۔یہ ایک مافیا ہے جو ذاتی مفادات میں اداروں اور شخصیات کومتنازع بناتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More