وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی زیرصدارت اہم اجلاس

اسلام آباد:نو منتخب وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں انہیں خارجہ امور پر بریفنگ دی گئی ۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھر کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اعلیٰ سطح اجلاس میں سیکرٹری خارجہ سہیل محمود ،اسپیشل سیکریٹریز، رضا بشیرتارڑ ،ڈاکٹر خالد حسین میمن و وزارتِ خارجہ میں تعینات ایڈیشنل سیکرٹریز سطح کے افسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری خارجہ نے وزارت خارجہ کی مختلف ڈویژنز کی کارکردگی کے حوالے سے وزیر مملکت برائے خارجہ کو مفصل بریفنگ دی۔ اس موقع پر حنا ربانی کھرنے کہا کہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر آگے بڑھانے اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمیں اپنی مخلصانہ کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More