مولانافضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ملاقات کل ہوگی

اسلام آباد: حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات کل ہوگی ۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے رابطوں میں تیزی آگئی ۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان اہم ملاقات طے ہوگئی ۔

مولانافضل الرحمان اپنی رہائشگاہ پر سابق صدر کیلئے عشائیہ بھی دیں گے ۔ ذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت تحریک عدم اعتماد اورحکومتی اتحادیوں سے رابطوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More