تازہ ترین
آئندہ تین سالوں میں پاکستان کی اپنی میڈیکل الیکٹرومیگنیٹک انڈسٹری ہو گی، فواد چوہدری

آئندہ تین سالوں میں پاکستان کی اپنی میڈیکل الیکٹرومیگنیٹک انڈسٹری ہو گی، فواد چوہدری

اسلام آباد: (5 جولائی 2020) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ تین سالوں میں پاکستان کی اپنی میڈیکل الیکٹرومیگنیٹک انڈسٹری ہو گی۔

ایک ٹوئٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ ہم امریکہ کو پہلے ہی سینیٹائزر اور پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹس برآمد کر رہے ہیں۔ امریکہ کے دوستی کے اس قدم کو سراہتے ہیں۔ آئندہ تین سالوں میں پاکستان کی ذاتی میڈیکل الیکٹرومیگنیٹک انڈسٹری ہو گی۔ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ ہمارا اہم کلائنٹ ہو گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top