میڈیا میرے خاندان کی پرائیویسی کاخیال رکھے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ میڈیاسمیت ہر کسی سےدرخواست ہےکہ میرےخاندان کی پرائیویسی کاخیال رکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ میرے بیٹےکی شادی ہمارا پرائیویٹ اور فیملی پروگرام ہے۔ہرماں کی طرح چاہتی ہوں اس خوشی کو سیاسی مداخلت کےبغیرمناؤں۔

لیگی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ میڈیاسمیت ہر کسی سےدرخواست ہےکہ میرےخاندان کی پرائیویسی کاخیال رکھیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کی شادی کی تقریب میں گانے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More