میڈیا خبریں چلانے سے پہلے تصدیق کرے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی اور اتحادیوں سے متعلق ذرائع سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادیوں کے بارے میں ذرائع سے چلائی جانے والی خبریں من گھڑت ہیں ۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی پارٹی اور اتحادیوں سے متعلق ذرائع سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی ۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کے بارے میں ذرائع سے چلائی جانے والی خبریں من گھڑت ہیں۔قائد محمد نوازشریف اور اتحادیوں کے حوالے سے چلائی جانے والی خبربھی بالکل جھوٹ ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام اس حکومت پر عدم اعتماد کرچکے ہیں۔ اتحادی عوام کی خواہشات پر چلیں گے۔ان شاءاللہ اس نالائق نااہل اور عوام دشمن حکومت سے نجات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سے درخواست ہے کہ قیاس آرائیوں پر مبنی ذرائع سے آنے والی خبروں کی پہلے پارٹی سے تصدیق کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More