ایم ڈی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اپنی تنخواہ سے لاعلم نکلے

اسلام آباد: ایم ڈی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اپنی ہی تنخواہ سے لاعلم نکلے۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سوئی گیس کمپنیوں کے ایم ڈیز کی تنخواہوں کی تفصیلات طلب کرلیں

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں چئیرمین رانا تنویر حیسن نے ایم ڈی سوئی نادرن گیس پائپ لائنز سے انکی تنخواہ پوچھی تو وہ لاعلم نکلے جس پرچئیرمین کمیٹی نے کہا آپ شرما کیوں رہے ہیں،بتا دیں نا کتنی تنخواہ ہے؟۔

ایم ڈی بولے سر مجھے دیکھنا پڑے گا کتنی تنخواہ ہے۔ رانا تنویر حسین بولے کیا مطلب آپ اتنے امیر ہیں کہ آپ کو تنخواہ کا ہی نہیں پتہ؟۔ کیا آپ تنخواہ نکلوا کے گھر نہیں لے جاتے؟۔

ایم ڈی نے جواب دیا میں جہاں پہلے کام کرتا تھا میری تنخواہ وہاں سے کم ہے جس پر پی اے سی نے سوئی گیس کمپنیوں کے ایم ڈیز کی تنخواہوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ سیکریٹری پٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ گیس کمپنیوں کا گردشی قرضہ تیرہ سو ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More