لاہور کے میو اسپتال میں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جل کر راکھ

لاہور : لاہور کے میو اسپتال میں آتشزدگی کے باعث اہم ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا ہے۔ تاہم آتشزدگی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آتشزدگی کا واقعہ میو اسپتال کی ایمرجنسی کی تیسری منزل پر پیش آیا، جہاں اہم ریکارڈ رکھا ہوا تھا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ ریکارڈ روم میں آگ لگنے کے واقعہ پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس میوہسپتال سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیرصحت کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہسپتال میں آگ لگنے کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب ایم ایس میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار نے رکارڈ روم میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی ایک روز میں تمام تر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ ایم ایس میو ہسپتال کو پیش کرے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More