مولانا فضل الرحمان کی کارکنان کو تیار رہنے کی ہدایت

ڈی آئی خان: حکومت مخالف حزب اختلاف کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عوام اور کارکن تیار رہیں کسی بھی وقت اسلام آباد آنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔

امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان دھمکیوں پر اتر آیا ہے۔کبھی کہتا ہے ایک لاکھ لوگ لےآؤں گا کبھی دو لاکھ لیکن میں کہتا ہوں عمران ایک لاکھ لوگ لانے کی زحمت نہ کریں بلکہ صرف172لوگ پورے کرلیں۔

مولانا فضل الرحمان نے پارٹی کارکنان اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی وقت بھی انہیں اسلام آباد آنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More