سانحہ پشاور: مولا نا فضل الرحمان کی شہداء کیلئے دعا معفرت

پشاور: امیر جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار کا دورہ کیا ۔ نماز جمعہ کے دوران بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات میں اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کی لیے فاتحہ خوانی کی۔

قصہ خوانی بازار کوچہ رسالدار میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعہ کے روز مسجد میں ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے۔ نمازیوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی گئی۔ ملک میں پھر دوبارہ محبتوں کا ماحول شروع ہوگیا تھا جس کو تار تار کیا گیا ۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور اطمینان دلانے آئے ہیں کے دشمنوں کی قوتوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نماز جمعہ کے دوران حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے ۔ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔اداروں سے سوال کرنے کا حق حاصل ہے جنہوں نے سالوں آپریشن کیے مگر پھر بھی ایسی کارروائیاں ہوئیں ۔

امیر جے یو آئی ف کا کہنا تھا آج ہمارے ادارے شہریوں کو امن دینے میں ناکام رہے ہیں۔ ریاست ہمارے آم عادمی کو امن کیوں فراہم نہیں کر سکتی ہے۔ حکومت آمن وامان میں ناکام ہوچکی ہے عوام کو خود ہی اپنا تحفظ کرنا پڑے گا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم کبھی ناکام نہیں لوٹے ہیں ہماری تحریک سے عوام میں بیداری آئی ہے۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی اس کے لئے ہمارے نمبر پورے ہیں۔ حکمران جماعت کے وزراء سرکاری خرچے پر ملک سے بھاگنے کو کوشش میں ہیں۔ آج حکمران تنہا ہو چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More