کراچی: اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے۔کل پی ڈی ایم سندھ کاصوبائی اجلاس اویس شاہ نوارنی کی رہائش گا ہ پر منعقد کیا جائے گا ۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے۔ صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ راشد محمود سومرو اور مفتی ابرار احمد انکے ہمراہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کل پی ڈی ایم سندھ کے صوبائی اجلاس میں شرکت کرینگے
پی ڈی ایم اجلاس کی صدارت پی ڈی ایم کے صوبائی کنوینئر علامہ راشد سومرو کریں گے۔ پی ڈی ایم سندھ کا صوبائی اجلاس شاہ اویس نورانی کی رہائشگاہ پر 3 بجے منعقد ہوگا۔