پشاور: جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا ہے،23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب پوری قوم مارچ کرے گی۔
جے یو ائی صوبائی آفس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پی ڈی ایم کے مرکزی سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ڈے ایم میں شامل تمام جماعتوں نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیاہے، مارچ کے سلسلے میں پنجاب میں میاں شہباز شریف پی ڈی ایم کی قیادت کریں گے۔
مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کو زیادہ سیٹیں ملنا،اپوزیشن کی فتح ہے، دوسرے مرحلے میں حکمران جماعت کا اس سے بھی زیادہ حشرہوگا،منی بجٹ پر اعوان میں بحث نہیں کی گئی، مہنگائی کے باعث لوگ بچوں کوقتل کررہے ہیں۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان میاں محمد نواز شریف کا اپنا ملک ہے جب بھی واپس آنا چاہے آسکتے ہے، نوازشریف وطن واپس آئیں خوش آمدید کہتے ہیں۔